ترکی

ترکی کی ایجیئن فضائی حدود کی خلاف ورزیوں پر یونان کودھمکی

انقرہ(عکس آن لائن)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ہفتے کے روز یونان کو خبردار کیا ہیکہ اگراس نے ایجیئن پر ترک طیاروں کوہراساںکرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو اسیبھاری قیمت چکاناپڑے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایردوآن نے بحیرہ اسود کے علاقے میں ایک ریلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارے یونان، تاریخ پرایک نظرڈالو۔اگرآپ مزید آگے بڑھیں گے تو آپ کو بھاری قیمت ادا کرناپڑے گی۔ترک صدر ایردوآن نے یونان پران جزائر پرقبضہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔انھوں نے سنہ 1922 میں ایجیئن کے ساحل پرترک افواج کے شہر میں داخل ہونے کے بعد یونانی قبضے کے خاتمے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس یونان کو بتانے کے لیے صرف ایک لفظ ہے،ازمیر (یونانی زبان میں سمرنا)کو مت بھولیں۔

انہوں نے اپنی تقریر میں مزیدکہا کہ جزائرپرآپ کا قبضہ ہمیں پابند نہیں کرتا۔جب وقت آئے گا تو ہم وہ کریں گے جو ضروری ہوگا۔ جیسا کہ ہم کہتے ہیں، ہم ایک رات اچانک آ سکتے ہیں۔انھوں نے ہمسایہ ملک شام میں آپریشن شروع کرتے وقت بھی اکثرایسے الفاظ کا استعمال کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم کسی رات اچانک آسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں