احسن خا ن

ترقی یافتہ ،مہذب ممالک اورپاکستان میں ایک ہی طرح کے قوانین ہیں، فرق صرف عمل کا ہے ‘ احسن خان

لاہور( عکس آن لائن) ناموراداکار احسن خا ن نے کہا ہے کہ جس طرح ترقی یافتہ اورمہذب ممالک میں قوانین رائج ہیں اسی طرح پاکستان میں بھی ہیں لیکن فرق صرف قوانین پر عملدرآمدکرنے اورکرانے کا ہے، یہاں قوانین پر عملدرآمدنہ ہونے کی کئی وجوہات ہیں اور سب کسی نہ کسی طرح اس کے ذمہ دار ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہاں بہت سے لوگ قوانین پر عملدرآمد کرناچاہتے ہیں اور وہ قانون کی پاسداری بھی کرتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ان کے اس عمل پر ان کی ستائش نہیں کی جا تی ۔

جو لوگ قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے سفارش اورپیسے کے بل بوتے پر آتے ہیں وہ قانون کی پاسداری کرنے والوں کو روندتے ہوئے اپنا کام کروا کر نکل جاتے ہیں ، ایسے رویوں سے معاشروںمیں بہتری نہیں بلکہ بیگاڑ پیدا ہوتا ہے ، اگر قانون کی پاسداری کرنے والے دس لوگوں کی لائن میں سے دو لوگ بھی قانون کی دھجیاں بکھیرنے والوں کی پیروی کرنے کی جانب راغب ہو گئے تو یہ معاملہ کبھی بھی نہیں رکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سب سے پہلے چورراستوں اورکرپشن کاسدباب کرناہوگا۔ قوانین پر عملدرآمد کرانے کے لئے اداروںمیں سخت سے سخت سزا اورجزا کا سخت نظام لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں