ر یاستی کو نسل

ترقی کو مستحکم کرنے اور مقامی طلب کو بڑھانے کے لیے اصلاحات کو تیز کیا جائے گا،ر یاستی کو نسل

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی کمیشن برائے قومی ترقی و اصلا حات کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیان وی لیانگ نے کہا ہے کہ نئے ترقیاتی تصورات کو نافذ کرنے، ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیراوراعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بڑی اصلاحات کا عملی نفاذ کیا جائے گا، خاص طور پر مارکیٹ کو متحرک کرنے کی اصلاحات ،اعلیٰ معیاری مارکیٹ سسٹم کی تعمیر کے لیے اصلاحات اور ایک متحدہ قومی مارکیٹ کی تعمیر کی جائے گی۔

چین کی ریاستی کونسل کے دفترِ اطلاعات کی ایک پریس کانفرنس میں پیر کے روز انہوں نے کہا کہ ترقی کو مستحکم کرنے اور مقامی طلب کو بڑھانے، کھپت کے ماحول کو مزید بہتر بنانے اور متوسط آمدنی والے گروپ کی توسیع کو فروغ دینے کے لیے اصلاحات کو تیز کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بیرونی دنیا کے لیے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کی اصلاحات کو تیز کرنا، سرحد پار سروسز کی تجارت کی منفی فہرست کا نفاذ ،ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کو تیز کرنا، غیر ملکی سرمایہ کاری کی خدمات کو بہتر بنانااورغیر ملکی سرمایہ کاری کےبڑے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کو فروغ دینا شامل ہے۔

سبز اور کم کاربن ترقی کو تیز کیا جائے گا اور کاربن نیوٹرل اور کاربن پیک کے لیے ٹھوس کام کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں