سنکیانگ

ترقی کا حق چین میں اولین بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے، سنکیانگ مطلق غربت کے خاتمے کی جنگ جیت چکا ہے ،حکو مت سنکیانگ

بیجنگ (عکس آن لائن)سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کی حکومت کے ترجمان شو گوئی شیانگ نے کہا ہے کہ بقا اور ترقی کا حق چین میں اولین بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے، فطری اور تاریخی وجوہات کی بناء پر سنکیانگ کو غربت سے نجات پانے میں بہت مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

جمعرات کے روزامور سنکیانگ سے متعلق پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، سنکیانگ نے صنعتی ترقی کی حمایت، روزگار کے مواقع کی فراہمی، ماحولیاتی معاوضہ کی حمایت، اور لوگوں کی دوسرے مقامات پر منتقلی جیسے سلسلہ وار اقدامات اختیار کئے ہیں۔ 2020 کے اواخر تک سنکیانگ مطلق غربت کے خاتمے کی جنگ جیت چکا ہے۔

موجودہ معیارات کے مطابق غربت زدہ تمام 3.0649 ملین افراد، 366 غریب گاؤں اور 32 غریب کاونٹیاں غربت سے چھٹکارا پا چکی ہیں، یوں سنکیانگ میں مطلق غربت کا مسئلہ بنیادی طور پر حل ہو گیا ہے۔
غربت سے نجات پانے کے ثمرات سے دیہی احیاء کی ترقی کو مزید مربوط کرنے کی خاطر سنکیانگ نے نگرانی اور امداد کاایک مضبوط نظام قائم کیا ہے اور ٹھوس اقدامات اختیار کئے ہیں تاکہ غربت سے نجات پانے والے افراد کی بہتر اور خوشحال زندگی کا تسلسل برقرار رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں