تحریک عدم اعتماد

تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کی جائے یا حمایت؟….ایم کیو ایم کے رہنما اختلافات کا شکار

کراچی (نمائندہ عکس) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماوں کے درمیان اختلافات ہونے لگے ہیں۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے باعث ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد اور اپوزیشن کا ساتھ اختلافات کی وجہ بن گئے ہیں کیونکہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما آپس میں ہی متفق نہیں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کا ایک دھڑا اپوزیشن کے ساتھ دینے پر متفق ہے اور دوسرا تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں کے درمیان تحریک عدم اعتماد اور وزیر اعظم کی آمد کے بعد سے اختلافات میں اضافہ ہوا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد تمام رہنماو¿ں کے بیانات میں تضاد اختلافات کے باعث حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے متحدہ اپوزیشن کے سامنے اپنے تمام تر مطالبات رکھ دیئے ہیں۔واضح رہے کہ رواں ہفتے وزیراعظم عمران خان نے کراچی کا ایک روزہ دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماو¿ں سے اہم ملاقات بھی کی تھی۔

اس ملاقات کے دوران مارٹی رہنماوں نے وزیراعظم کے سامنے اپنے تمام تر مطالبات رکھتے ہعئے مسائل حل نہ ہونے کی شکایت کی تھی۔علاوہ ازیں وزیراعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان عدم اعتماد کی تحریک میں اتحادی بننے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کی حمایت میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا جبکہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پارٹی وفد کی سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی اہم ملاقات ہوئی تھی۔تاحال دونوں ملاقاتوں کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں