اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز

تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی نہیں بلکہ عوامی مسائل کی جنگ ہے، اس میں کامیاب ہونا بہت ضروری ہے،حمزہ شہباز

لاہور (نمائندہ عکس) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک اپوزیشن کی نہیں بلکہ عوامی مسائل کی جنگ ہے، اس میں کامیاب ہونا بہت ضروری ہے، ہمیں پاکستان کے ساتھ دوستی نبھانی ہے، عمران خان نے ملکی معیشت کی بنیادیں ہلا دی ہیں، یہ ملک کیلئے خطرہ بن چکے ہیں اس لئے ان کا جانا ضروری ہے،عمران خان نے 4 سالوں میں غربت، بے روزگاری کا نام نہیں لیا، یہ صرف اپنی انتقام کی آگ میں بولتے ہیں، عمران خان نے اپوزیشن پر ذاتی حملے کیے ہیں لیکن ہم سیاسی جواب دیں گے۔ جمعرات کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا کہ دکھ کی بات یہ ہے کہ عمران خان نے پارلیمنٹ میں اخلاقی اقدار کی دھجیاں اڑائیں عوام عمران خان کی تقاریر میں چور، ڈاکواور لٹیرے سن سن کے تک چکے ہیں انہوں نے کہا کھودا پہاڑ نکلا چوہا عمران خان اپنی حرکات وسکنات کیوجہ سے سکیورٹی معاملات پر غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرتا ہے پہلے عمران خان نے اپوزیشن کو لکارا اور پھر امریکہ کوکہا ہے کہ ابسلوٹلی ناٹ ،مجھے بتائیں یہ کون سی ڈپلومیسی ہے حمزہ شہباز نے کہا کہ مجمعہ میں یورپی یونین پر تنقید کرنا کونسی خارجہ پالیسی ہے پاکستان جیسا ملک اقوام عالم میں جو دوسرے ممالک کے ساتھ دوستی کا خواہاں ہے کیا پاکستان کے تجارتی مفادات دوسرے ممالک کے ساتھ جڑے نہیں ہیں اس کے بعد وزیر خزانہ شوکت ترین کو بھی مجبوراًکہنا پڑا کہ عمران کو یہ بات عوام میں نہیں کرنا چاہیئے تھی وفاقی کابینہ کو ایسی ٹیپ تیار کرنی چاہیئے جس سے عمران خان ملکی مفادات اور دوسرے مفادات کے حوالے سے اس کے منہ پر ٹیپ لگادیں ۔

عمران خان جب بھی بولتا ہے تو ملکی مفادات کا نقصان کرتا ہے ۔ عمران خان کی منہ پر ٹیپ لگانا اس لئے ضروری ہے کہ وہ ملک کے خلاف غیر ضروری گفتگو کرکے مشکل کھڑی نہ کرے ۔ عوام نے دیکھ لئے کہ ہوش کس کے اڑے ہیں اور حواس باختہ کون ہے عمران خان نے اپوزیشن کے خلاف جس طرح کی حرکات کی اس طرح تو کوئی کامیڈین نہیںکرتا ۔کیا عمران خان نے بھی تقاریر میں بتایا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہیں سستی ادویات ختم ہوگئیں کیا عمران خان نے اپنی باش میں غربت اور مہنگائی کا حل نکالا عمران خان کے خلاف تمام سیاسی پارٹیاں یکجا ہیں عمران خان کی انتقام کی آگ میں غیر ملکی اس کے اقدامات سے محفوظ نہیں ہے عمران خان پاکستان کے لئے ڈپلومیٹک مشکلات پیدا کررہا ہے ، حمزہ شہبازنے کہا کہ عمران خان اپنی ذہنی توازن کھوبیٹھا ہے میری عمران خان کے لوگوں سے گزار ش ہے کہ جب عمران خان غیر ضروری گفتگو کرے تواس کے منہ پر ٹیپ لگا دیا کرے کیونکہ عمران خان پاکستان کا نقصان کررہا ہے ۔ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کی بنیادیں ہلادیں یہ آخری راو¿نڈ ہے یہ اپوزیشن نہیں بلکہ عوام کے مسائل کی جنگ ہیںعمران خان نے عوام کو مہنگائی کی طوفان میںجھونک دیا ہے ۔

عمران خان نے جو کرنا ہے کرلے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی اور ہم عمران خان کو گھر بھیجیں گے ۔ جبکہ عمران خان سے ساڑھے تین سال کا جواب بھی لیں گے ۔ عمران خان کو عوام کو سبز باغ دکھانے کا جواب دینا پڑے گا عمران خان جتنا مرضی اخلاقیات کی دھجیاں اڑا دیں میں تمہیں تمہارے لہجے میں جواب نہیں دونگا بلکہ سیاسی جواب دوں گا ۔ میری قوم سے گزارش ہے کہ وہ عمران خان کی باتوں پر دھیان نہ دے ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دے عمران خان کو خیال ہی نہیں کہ پاکستانی معیشت سسکیاں لے رہی ہے ۔ جن ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی تعلقات ہے انہیں ممالک کے خلاف اپنی جلسوں میں انہیں للکارتا ہے ۔ کیایہ کوئی انسان ہے مجھے لگتا ہے کہ عمران خان کا دماغ کا اوپر والا حصہ خالی ہے عمران خان ملک کے لئے خطرہ بن چکا ہے اس لئے اب عمران خان کا جانا ضروری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں