شہباز شریف اور آصف زرداری

تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس کل ہو گا

اسلام آباد(نمائندہ عکس) اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کے لیے مشترکہ اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔اجلاس اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگا جس میں شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن رہنماں کے لیے عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آصف زرداری، بلاول، مولانا فضل الرحمان، سردار اختر مینگل سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز پر پولیس کی ریڈ اور ایم این ایز پر تشدد اور گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں