وزیراعظم شہباز شریف

تجارت اور معیشت کے شعبوں میں دنیا سے شراکت داری کے خواہش مند ہیں، وزیراعظم

نیویارک(نمائندہ عکس ) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ میں نے عالمی رہنماوں کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کوششوں اور اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کوتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر میں نے دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں انہیں بتایا کہ پاکستان تجارت اور معیشت کے لئے اشتراک کار کاخواہاں ہے۔ وزیراعظم شہباز نے تجارت اور معیشت سے متعلق دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے ارادے کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عالمی رہنماوں کو یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان تجارت اور معیشت کے شعبوں میں شراکت داری قائم کرنے کا خواہشمند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں