شیریں مزاری

تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کو عملی جامہ پہنانے کا عمل تیز تر ہے، شیریں مزاری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کو عملی جامہ پہنانے کا عمل تیز تر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ ایسے میں جب فاشسٹ مودی سرکار بھارت میں مسلمانوں اور کشمیریوں کیخلاف ریاستی دہشتگردی روا رکھے ہوئے ہیں امپورٹڈ وزیرِخارجہ بلاول زرداری بھارت سے تجارت کی بحالی کے خواب دیکھتا ہے، اب پی پی پی کے ایک اور رہنما کے دل میں پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی خواہش نے انگڑائی لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھارت اور اسرائیل کی حمایت سے تبدیلی حکومت نے امریکی سازش کی جس کے ذریعے عمران خان کی منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹا گیا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ اہلِ سازش کے عزائم دن بہ دن واضح ہورہے ہیں، ایسے میں جب مسلم لیگ ن معیشت برباد کرنے میں مصروف ہے، پی پی پی خارجہ پالیسی کو امریکی مطالبات کے تابع کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں