تاندلیانوالہ

تاندلیانوالہ سیکٹری مارکیٹ کمیٹی کرونا وائرس کے خلاف اِن ایکشن

غلہ منڈی کو صاف ستھرا بنا کر مثالی بنائیں گے کرونا کے خلاف جنگ کریں گے :فیصل بشیر
تاندلیانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کرونا وائرس کے خلاف سیکٹری مارکیٹ کمیٹی تاندلیانوالہ فیصل نشیر نے جنگ کا اعلان کر دیا اور غلہ منڈی کو صاف ستھرا بنانے کے لیئے صفائی ستھرائی کی نگرانی کرنے کے لیئے خود میدان میں آگئے

غلہ منڈی میں موجود گندگی کے ڈھیروں کیمپ وغیرہ اکھاڑ کر باہر پھینک دیئے اور عملہ کو سختی سے قانون پر عملدرامد کروانے کی ہدایات جاری کردیں اس پر شہریوں اور دکاندار حضرات کے سیکٹری مارکیٹ کمیٹی اور عملہ کے اقدامات کوخوب سراہا اس موقع پر فیصل بشیر نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ جیت کر دکھائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں