عمران ہاشمی

بیٹے کے کینسر بارے سن کر کس اکشے کمارنے سب سے پہلے کال کی تھی، عمران ہاشمی

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہاہے کہ میرے بیٹے کو کینسر ہے یہ خبر سن کر سب سے پہلے مجھے اکشے کمار نے کال کی اور بیٹے کی خیریت دریافت کی تھی۔عمران ہاشمی نے دسمبر 2006میں پروین شاہانی سے شادی کی، جوڑے کے ہاں 2010میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تاہم 4سال گزرنے کے بعد 15جنوری 2014جو ان کے بیٹے آیان میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔

علاج جاری رہا اور 2019 میں عمران اور پروین کے بیٹے آیان نے کینسر کو شکست دی اور بالکل صحت مند ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بیٹے کی بیماری کے حوالے بات کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے کہا کہ اکشے کمار کا بڑا فین ہوں، بیٹے کی طبیعت خرابی کے وقت اکشے کمار وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے بیٹے کی خیریت جاننے کے لیے مجھے کال کی۔عمران ہاشمی نے کہا کہ اچھے وقت میں تو سب آپ کے ساتھ ہوتے ہیں پر جو برے وقت میں آپ کا ساتھ دیتے وہ فرشتے ہوتے ہیں جو کہ اکشے کمار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں