محمد رضوان

بیٹر محمد رضوان نے انگلش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ کو اپنا دیوانہ بنا لیا

لندن (عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انگلش ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہیتھر نائٹ نے کرکٹ شائقین سے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ کی پی ایس ایل میں پسندیدہ ٹیم کونسی ہے؟جواب میں ہیتھر نائٹ نے کہا کہ انہیں ملتان سلطانز پسند ہے کیونکہ وہ رضوان کی بہت بڑی مداح ہیں۔کرکٹ میں اپنی بہترین حکمتِ عملیوں اور بیٹنگ تکنیک کے باعث محمد رضوان ہردلعزیز کرکٹر بنے ہوئے ہیں،وہ اس وقت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں