ایم فل

بین الاقوامی مرکزمیں ایم فل ، پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ کا خوش اُسلوبی سے انعقاد

کراچی(عکس آن لائن) بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں جامعہ کراچی کے اعلان کردہ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام برائے 2022ء کے تحت اتوارکو داخلہ ٹیسٹ کاخوش اُسلوبی سے انعقاد کیا گیا، داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویو میں کامیاب امیدواروں کو جامعہ کراچی کے بین الاقومی شہرت یافتہ تحقیقی ادارے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) اور ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری میں داخلہ دیا جائے گا۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی خصوصی ہدایت پر ٹیسٹ کے دوران سیکیورٹی انتظامات سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناگیا۔ ترجمان کے مطابق ٹیسٹ صبح 10بجے سے 12 بجے دوپہر کے درمیان بین الاقوامی مرکز کے پروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں ہوا۔ اعلیٰ تعلیمی پروگرام کے سینکٹروں اُمیدواروں نے تحریری امتحان میں شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق داخلہ امتحانی نتائج کا اعلان26جون کو بین الاقوامی مرکز اور جامعہ کراچی کی آفیشل ویب سائٹ پر کیا جائے گا، جبکہ فائنل میرٹ لسٹ کا اعلان بھی جلد کیاجائے گا۔ اُمیدواروں کی سہولت کے لیے جامعہ کراچی کے مسکن گیٹ اور کیمپس گیٹ (نزد شیخ زید اسلامک سینٹر) سے آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی تک شٹل بس چلائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں