پیرس اولمپکس

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی جانب سے چائنا میڈیا گروپ کو پیرس اولمپکس کے لیے ایونٹ پروڈکشن آرگنائزیشن بننے پر مبارکباد

بیجنگ (عکس آن لائن) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے چائنا میڈیا گروپ کو پیغام بھیجا جس میں سی ایم جی کو 2024 کے پیرس اولمپک گیمز کی پروڈکشن آرگنائزیشن بننے پر مبارکباد دی گئی۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سی ایم جی کے ڈائریکٹر جنرل شین ہائی شونگ کو لکھے گئے ایک پیغام میں باخ کا کہنا تھا کہ میں اس عظیم کامیابی پر آپ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اولمپک تحریک کی مسلسل حمایت کے لیے ڈائریکٹر جنرل شین ہائی شونگ اور سی ایم جی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
 پیرس اولمپکس

باخ نے نشاندہی کی کہ سی ایم جی کی رپورٹنگ ایک اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ صلاحیت رکھتی ہےجس نے اولمپک گیمز کی کامیاب نشریات اور اولمپک سامعین تک عالمی رسائی حاصل کرنے میں آئی او سی کی بے حد معاونت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں