جہانگیر ترین

بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین ،علی ترین کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کر دی

لاہور (عکس آن لائن)شوگر ملز میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے معاملے میں بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری ضمانت میں 10 اپریل تک توسیع کر تے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا۔جہانگیر ترین اور علی ترین اپنے وکلاء کے ہمراہ لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔

بینکنگ کورٹ کے جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت 10اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔جہانگیر ترین کی عدالت پیشی کے موقع پر صوبائی وزراء ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ان کے ہمراہ پیش ہوئے جسے غیر اعلانیہ سیاسی پاور شو قرار دیا جارہا ہے ۔

صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال،نذیر بلوچ ، راجہ ریاض ،سلیمان نعیم ،غلام بی بی بھروانہ ، خرم لغاری ،چوہدری افتخار گوندل ،اسلم بھروانہ،طاہر راندھاوا اور امیر محمد خان سمیت دیگر جہانگیر خان ترین اور ان کے صاحبزادے کے ہمراہ پیش ہوئے ۔ بتایا گیا ہے کہ تمام شخصیات جہانگیر ترین کی لاہور میں واقع رہائشگاہ پر بھی جمع ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں