شازیہ مری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بچوں کی تعلیم وصحت کیلئے وظائف دے رہا ہے، شازیہ مری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس )وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہزاروں غریب خاندانوں کو بچوں کی تعلیم و صحت کے لیے وظائف دے رہا ہے۔ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ یہ وظائف بینظیر نشونما پروگرام اور بینظیر تعلیمی وظائف کے تحت دیئے جا رہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم کو یاد رکھنا ہے کہ حالیہ سیلابوں سے لاکھوں بچے بے گھر ہوئے، متاثرین بچے ہماری مدد کے لئے ترس رہے ہیں، آئیں مل کر ان مصیبت زدہ بچوں کی مدد کریں۔ شازیہ مری نے کہا کہ دنیا 20 نومبر کے دن کو بچوں کے عالمی دن کے طور پر مناتی ہے، یہ دن بچوں کے فلاح و بھبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا دن ہے۔

چیئر پرسن بی آئی ایس پی کا کہنا ہے کہ بینظیر نشونما پروگرام کے ذریعے ماں و بچہ کو وٹامنز و منرلز کے ساشے دیے جاتے ہیں جو کہ بچوں صحتمند بناتے ہیں اور بینظیر تعلیمی وظائف کے ذریعے غریب خاندانوں کے بچوں کو وضائف دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچیوں کو تھوڑی زیادہ اہمیت دی گئی ہے تاکہ غریب والدین ان کی تعلیم میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ آج ہم ان بچوں کی فلاح و بھبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کو دوہراتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں