بیجنگ (عکس آن لائن)
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے رکن اور آئی او سی کی بیجنگ سرمائی اولمپکس کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین سمارنچ جونیئر نے بیجنگ سرمائی اولمپک ویلج اور دیگر متعلقہ مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے چین کی تیاریوں کو بہت زیادہ سراہا۔
چینی میڈ یا کے مطا بق سمارانچ جونیئر
نے بیجنگ سرمائی اولمپک ویلج میں پرچم اسکوائر، ثقافتی نمائش گاہ ، شاپنگ اسپیس، ایتھلیٹ ریستوراں اور رہائشی علاقے کا دورہ کیا اور رضاکاروں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے ونٹر اولمپک ویلج کی جانب سے فراہم کی جانے والی جامع خدمات کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ یہاں سہولیات مکمل ہیں، اور یہاں آنےوالے کھلاڑی بہت خوش قسمت ہیں کہ وہ بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کی خوشیوں میں شریک ہور رہے ہیں۔ یہاں منعقد ہونے والی تقریبات غیر معمولی اور انتہائی محفوظ ہوں گی۔ بیجنگ دنیا کا پہلا شہر ہے جو سرمائی اور گرمائی دونوں اولمپک گیمز کی میزبانی کر رہا ہے جو بیجنگ کے اولمپک جذبے اور چین کی قومی طاقت کا مظہر ہے۔