ہمایوں اختر خان

بہت سی عیدیں اور محرم آئیں گے اور چلے جائینگے لیکن اپوزیشن کی اے پی سی نہیں ہو گی ‘ ہمایوں اختر خان

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی گزشتہ دو سالوں کی کارکردگی دیکھ کر واضح کہا جا سکتا ہے کہ بہت سی عیدیں اور محرم آئیں گے اور چلی جائیں گے لیکن ان کی آل پارٹیز کانفرنس نہیں ہو گی ،

مسلم لیگ (ن) کے ایک لیڈر باہر بیٹھے ہیں اور جو پاکستان میں ہیں وہ گھر سے باہر نکلنے کیلئے تیار نہیں کیا ایسے تحریکیں چلتی ہیں، بلاول زرداری کو مشورہ ہے کہ وہ شہباز شریف کی تھپکی پر نہ جائیں کیونکہ جب وہ پیچھے مڑ کر دیکھیں گے انہیں کوئی نظر نہیں آئے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 131اور ساہیوال سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماﺅں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن ایف اے ٹی ایف اور نیب قانون کو آپس میں نتھی کرنا چاہتی ہے جو مثبت سوچ کی عکاسی نہیں کرتی ۔ بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان کو کسی نہ کسی طرح بلیک لسٹ میں دھکیلا جائے اور ہم سب نے مل کر اس کی خواہش کو پورا نہیں ہونے دینا ۔

انہوںنے کہا کہ سیاست ممکنا ت کا نام ہے اور مجھے قوی امید ہے کہا کہ اپوزیشن مذاکرات کی میز پر واپس آئے گی اور نہ صرف ایف اے ٹی ایف کا قانون منظور ہو جائے گا بلکہ نیب قانون میں پائے جانے والے سقم بھی دور کرکے موثر قانون سامنے آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی اور کوئی تحریک اس لئے بھی کامیاب ہوتی نظر نہیں آتی کیونکہ ان کے مفادات اورسمت مختلف ہے،

اپوزیشن ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کےلئے تیار نہیں اور گزشتہ دوسالوں کو دیکھا جائے تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ بہت سی عیدیں اور محرم آئےں گے اور چلے جائیں گے لیکن ان کی آل پارٹیز کانفرنس نہیںہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں