بھنڈی کی کاشت

بھنڈی کی کاشت کیلئے بہترنکاس والی میرازمین نہایت موزوں ہے ، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ بھنڈی کو ہرقسم کی زمین میں کاشت کیاجاسکتاہے تاہم پانی کے بہترنکاس والی میرازمین نہایت موزوں ہے۔

انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ مناسب وترآنے پرزمین کو نرم او ر بھربھرا کرنے کے بعد ہی بھنڈی کی کاشت کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ بھنڈی کی فصل مختلف طریقوں سے کاشت کی جاسکتی ہے اس کی کاشت کےلئے بہتراگاو کا حامل بیج استعمال کیاجائے۔

انہوں نے بتایا کہ جڑی بوٹیوں کے موثرتدارک کےلئے بیجائی کے بعد اگاو سے پہلے سپرے کریں۔انہوں نے کہا کہ زمین کی ساخت اور موسم کو مدنظررکھتے ہوئے آبپاشی کی جائے‘پھول اور پھل کے مرحلہ پر پانی کی کمی نہ آنے دیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھنڈی کی فصل کاشت کے 45یا50دن بعد چنائی کے قابل ہوجاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں