سکلزیوتھ

بھلوال:سکلزیوتھ کی رجسٹریشن کے حوالہ سے ٹیوٹاسکلیرپنجاب پورٹل کی آگاہی کے سلسلہ میں آگاہی مہم

بھلوال (نمائندہ عکس آن لائن)سکلزیوتھ کی رجسٹریشن کے حوالہ سے ٹیوٹاسکلیرپنجاب پورٹل کی آگاہی کے سلسلہ میں گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بھلوال کی جانب سے عوام میں آگاہی مہم کے حوالہ سے پمفلٹ کی تقسیم مہم میں پرنسپل جی ٹی ٹی آئی بھلوال انجینئر محمد شاہد اورسٹاف نے بھرپوراندازمیں حصہ لیا

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے نوجوانوں کو باہنر بنانے کیلئے سکلز پنجاب پورٹل پروگرام جاری کیا گیا اس سلسلہ میں پرنسپل جی ٹی ٹی آئی بھلوال انجینئر محمدشاہد نے اپنے سٹاف عاطف سلیم ،توقیراحمد،مختاراحمد،محمد عتیق ،محمود انوربشیراحمداورسیدحسیب الحسن شریک تھے کے ہمراہ بھلوال شہر کے مختلف بازاروں اورروڈزپر اس حوالہ سے عوام میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے اور موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اس سکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نوجوان ہنرمند ہوسکتے ہیں اور باعزت طریقے سے اپنا روزگارحاصل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں