شعیب ملک

بھارت کے خلاف میچ میں سب سے زیادہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کمی محسوس ہوئی،شعیب ملک

دبئی(عکس آن لائن) سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں سب سے زیادہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کمی محسوس ہوئی۔ شعیب ملک نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شاہین شاہ کے ساتھ بیٹھتے ہوئے ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت کے خلاف میچ میں سب سے زیادہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی کمی محسوس ہوئی بعد ازاں سابق کپتان نے یہ ویڈیوسوشل پر اپ لوڈ کی۔

ویڈیو میں شاہین آفریدی کو شعیب ملک کے ہمراہ مسکراتے ہوئے دیکھا گیا۔واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور محمد وسیم جونیئر انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہیں تاہم قومی ٹیم کے ساتھ ہی دبئی میں موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں