آسٹریلیا اور بھارت

بھارت کیساتھ چوتھا ٹیسٹ شیڈول کے مطابق ہوگا، کرکٹ آسٹریلیا

سڈنی (عکس آن لائن)آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ شیڈول کے مطابق برسبین میں 15 جنوری سے کھیلا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مہمان ٹیم بھارت نے سخت کوویڈ پروٹوکولز کی وجہ سے برسبین جانے پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق گابا میں 50 فیصد تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فینز کی صحت اور حفاظت کی وجہ سے سماجی فاصلے کو اہمیت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں