کین ولیمسن

بھارت کیخلاف تیسرا ٹی ٹونٹی ، کیوی کپتان کین ولیمسن میچ سے باہر

ویلنگٹن (عکس آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کپتان کین ولیمسن بھارت کے خلاف تیسرا ٹی ٹونٹی میچ نہیں کھیلیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن طے شدہ میڈیکل اپائنٹمنٹ کی وجہ سے دستیاب نہیں، ان کی جگہ مارک چیپمیئن کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ آج (منگل ٩ کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ٹم ساوتھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کیوی کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل کین ولیمسن بدھ کو اسکواڈ جوائن کریں گے۔واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے بلیک کیپس کو65رنز سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں