مائیکل وان

بھارت کو 2023 کے ورلڈکپ کیلئے فیورٹ کہنا انتہائی فضول ہے ،مائیکل وان

لندن (عکس آن لائن)انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے 2023 میں بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کیلئے بھارتی ٹیم کو فیورٹ سمجھنا انتہائی فضول قرار دیدیا۔دی ٹیلی گراف میں لکھے گئے کالم میں مائیکل وان نے انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر اور ان کی ٹیم کو ون ڈے ورلڈکپ کیلئے فیورٹ قرار دیا۔مائیکل وان نے اپنے کالم میں انگلش ٹیم کو سراہتے ہوئے لکھا کہ اگلا ٹکٹ بھارت میں ہونے والا 50 اوورز کا ورلڈکپ جیتنا ہے، انگلینڈ کے پاس اچھے اسپن آپشن ہیں اور ہمیں ورلڈکپ کیلئے انگلینڈ کو فیورٹ رکھنا ہوگا۔

سابق کپتان نے لکھا کہ جب ٹورنامنٹ شروع ہوگا تو بھارت کو لوگ ان کے ہوم گراؤنڈ پر فیورٹ قررا دینگے جو انتہائی فضول ہے ،انگلینڈ ٹیم کسی بھی سوال کے بغیر شکست دینے والی والی ٹیم ہوگی اور آئندہ چند سالوں تک یہی سلسلہ چلتا رہے گا۔ سابق انگلش کپتان نے اپنے کالم میں لکھا کہ اگر میں بھارتی ٹیم کو دیکھ رہا ہوتا تو میں انہیں انگلینڈ کی ٹیم سے سیکھنے کی تجویز دیتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں