بھارت

بھارت میں وزیر صحت سمیت مودی کابینہ کے 12وزرا مستعفی

نئی دہلی(عکس آن لائن)بھارت میں رواں سال کورونا وائرس کے کیسز میں تباہ کن حد تک اضافے کے بعد وزیر صحت سمیت نریندر مودی کی کابینہ کے 12 وزرا مستعفی ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس استعفے کے نتیجے میں 2022 میں 7 ریاستوں میں انتخابات سے قبل بھارتی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں اور توسیع کی گئی ہیں۔66سالہ وزیر صحت ہرش وردھن کو اپریل اور مئی میں کیسز میں بے انتہا اضافے کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور ان پر وائرس کی نئی لہر سے آگاہ نہ کرنے اور پابندیوں میں قبل از وقت نرمی برتنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ناقدین کا ماننا ہے کہ یہ ملک بھر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی گرتی ہوئی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے البتہ آسام میں حکمران جماعت اپنی حکومت برقرار رکھنے میں کامیاب رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں