بھارتی ٹیم

بھارتی ٹیم کیلئے ہر فارمیٹ میں الگ کپتان مقرر کرنے پر غور شروع

نئی دہلی (عکس آن لائن ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے ہر فارمیٹ میں الگ کپتان مقرر کرنے پر غور شروع کردیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024ء کیلئے بھارتی ٹیم کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق روہت شرما کی جگہ نیا مستقل ٹی ٹونٹی کپتان مقرر کیا جائے گا۔روہت شرما آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ تک ون ڈے ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا مزید بتانا ہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیسٹ فارمیٹ کے کپتان کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے بری طرح شکست ہوئی تھی جس کے بعد دورہ نیوزی لینڈ پر ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے مختلف کھلاڑیوں کو کپتان مقرر کر کے بھیجا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں