بھارتی

بھارتی حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کی بندش اور صحافتی آزادی کی پامالی جاری

نئی دہلی(عکس آن لائن) نامور فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ کے ایڈیٹر کی گرفتاری اور ٹوئٹر اکائونٹس کی سینسرشپ کے بعد آزادی صحافت کو دبانے اور انٹرنیٹ پر شیئر کیے جانے والے مواد پر بہت زیادہ نگرانی اور سینسرشپ کی کوششوں کے طور پر کیے جانے والے قدامات پر بھارتی حکومت سخت تنقید کی زد میں آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومتی ناقدین محمد زبیر کی گرفتاری کو 2014 میں نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک میں آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کا حصہ قرار دیتے ہیں۔بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ بی جے پی کی نفرت، تعصب اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والا ہر شخص ان کے لیے خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں