پرویز الٰہی

بچوں اور خواتین سے متعلقہ جرائم کا مکمل خاتمہ میری اولین ترجیح ہے’چودھری پرویز الٰہی

لاہور (نمائندہ عکس) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پتوکی میں دوران ڈکیتی لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرنے پر قصور پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں اور خواتین سے متعلقہ جرائم کا مکمل خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ قصورپولیس کی تفتیشی ٹیم ملزمان کی گرفتاری پر مبارکبا دکی مستحق ہیم اللہ تعالی کے فضل وکرم اور پولیس کی محنت سے ہائی پروفائل کیس کے ملزمان قانون کی گرفت میں آئے، تفتیشی ٹیم نے پیشہ ورانہ انداز سے ہائی پروفائل کیس کو ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کیا،،قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے درندہ صفت ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لئے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے، بچوں اور خواتین سے متعلقہ جرائم کا مکمل خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ پولیس نے اس کیس میں 230 افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا اور 598 مشکوک افراد سے تفتیش کی گئی، ڈی این اے ٹیسٹ میچ ہونے سے ملزمان کی نشاندہی ممکن ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آر پی او شیخوپورہ ریجن، موجودہ اور سابق ڈی پی اوز قصور کی نگرانی میں تفتیشی ٹیم کی دن رات محنت سے ملزمان گرفتار ہوئے۔واضح رہے کہ تھانہ صدرپتوکی کے علاقے میں ڈاکوں نے 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں