بوم بوم آفریدی

بوم بوم آفریدی کا وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اپنا بیٹنگ انداز بدلنے کا مشورہ

لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اپنا بیٹنگ انداز بدلنے کا مشورہ دیدیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اپنا بیٹنگ اسٹائل بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ بالرز انکے خلاف منصوبہ بندی نہ کرسکیں۔اینکر نے سوال اٹھایا کہ کیا رضوان کو بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو کی پیرونی کرنی چاہیے ؟۔

جس آفریدی نے کہا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں آنے سے پہلے ڈومیسٹک سرکٹ میں 200-250 میچ کھیل چکے ہیں، وہ بطور بلے باز ان گیندوں کو نشانہ بناتے ہیں جس پر شارٹس کی پریکٹس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاور پلے میں رضوان کو رسک لینا پڑے گا، جس کیلئے انہیں پریکٹس کی ضرورت ہے۔ اگر وکٹ کیپر ایسا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ پاکستان کیلئے مفید بن سکتے ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم آج بروز بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف سڈنی کرکٹ گرانڈ میں ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں