انٹرمیڈیٹ

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان پارٹ 2(سیکنڈ ائیر) کے نتائج کا اعلان کردیا

سرگودہا(عکس آن لائن)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان پارٹ 2(سیکنڈ ائیر) کے نتائج کا اعلان کردیا جس میں 52 ہزار 868 امیدوران سے 33 ہزار 636 نے کامیابی حاصل کی اس طرح کامیابی کا شرح تناسب 63.62 رہا اور طلبائ کے مقابلہ میں طالبات نے ایک بار پھر اپنی شاندار کامیابی کا لوہا منوایا۔

زرائع کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے سالانہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو(سیکنڈ ائیر) کے نتائج کا اعلان کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ محمد اجمل بھٹی نے کمپوٹر کا بٹن دبا کر آن لائن کیا۔جس میں 52868امیدوارن نے شرکت کی اور 33636 امیدوار کامیاب رہے جن میں کامیابی کا شروع تناسب 63.62 فیصد رہا اور طلبائ 55.47 کے مقابلہ میں طالبات کی کامیابی کا شرح تناسب 70.34 فیصد رہا اس طرح طلبائ کے مقابلہ میں طالبات نے شاندار کامیابی کا لوہا منوایا۔

اس موقع پر کمشنر نے کامیابی حاصل کرنے والے طلبائ وطالبات کے ساتھ ان کے والدین اور اساتذہ کرام کو مبارکباد دی۔کمشنر نے کامیاب طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب نہ کرنے والے امیدوار ہمت نہ ہاریں اورسخت محنت کرکے اپنی ناکامیوں کو کامیابی میں بدل ڈالیں۔

کمشنر نے ریکارڈ وقت میں پرچے چیک اور نتیجہ تیار کرنے پر تمام بورڈ افسران ، چیکرز اور دیکر سٹاف کو شاباش دی اور کہا کہ امتحان کے انعقاد اور نتیجہ کی تیاری میں سو فیصد میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون(فسٹ ائیر)کے نتائج کا اعلان 10 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں