وزیراعلی بلوچستان

بلوچستان میں آباد کشمیری مہاجرین ہمارے بھائی ہیں، وزیراعلی بلوچستان

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آباد کشمیری مہاجرین ہمارے بھائی ہیں۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے اندر انتہائی اپنائیت، محبت اور خیر سگالی کا جزبہ موجود ہے۔ تنویر الیاس نے کہا کہ حکومت بلوچستان کا حکومت آزاد کشمیر کو گرانقدر اور قیمتی تحفہ دینے پر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا انتہائی شکر گزار ہوں۔ دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کشمیری مہاجرین کے رہائشی ملازمتوں اور دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں، بلوچستان میں آباد کشمیری مہاجرین ہمارے بھائی ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم تنویر الیاس نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ اور دشمن قوتوں کے خلاف نبرد آزما افواج پاکستان کے جوان اور قیادت خراج تحسین کے لائق ہیں۔ تنویر الیاس نے مزید کہا کہ مسلح افواج پاکستان کے جوانوں نے بلوچستان کے اندر جانوں کی قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں