شاہد خاقان عباسی

بلاول کی گھٹیا باتوں کا جواب دینا نہیں چاہتا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سینئر ر ہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلاول پارٹی چیئرمین ہیں انھیں گری ہوئی نہیں بلکہ سلجھی ہوئی باتیں کرنی چاہئیں۔

اپنے ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بلاول کی گھٹیا باتوں کا جواب دینا نہیں چاہتا، بلاول بھٹو کو پی ڈی ایم سے نکالے جانے کا غصہ ہے اس لیے وہ اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بلاول نے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھراگھونپا تھا، ہم نے کسی سے مفاہمت نہیں کرنی، شہباز شریف نے محاورتا کہا تھا کہ پاوں پکڑنے کو تیار ہیں، اصولوں پر ڈیل کرکے حکومت کو ہٹانا نہیں چاہتے۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کا ڈومیسائل مضبوط ہے، انھوں نے کم پیشیاں بھگتی ہیں جبکہ نواز شریف نے کمزور ڈومیسائل کے ساتھ زیادہ پیشیاں بھگتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں