سید نیر حسین بخاری

بلاول بھٹو کی ریلی پر جگہہ جگہہ گل پاشی اور عوامی جوش و خروش نے بینظیرشہید کے استقبال کی تاریخ دہرائی ہے ، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے کامیاب جلسہ پر پنجاب کے عوام کو سلام اور گوجرانوالہ کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بچانے چلو کشمیر بچانے چلو، آئین جمہوریت بچانے چلو،پی ڈی ایم کے سنگ چلو ،متعارف کروادیا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ریلی پر جگہہ جگہہ گل پاشی اور عوامی جوش و خروش نے محترمہ بینظیربھٹو شہید کے استقبال کی تاریخ دہرائی ہے ۔نیر بخاری نے کہاکہ گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے بڑے جلسہ عام کا انعقاد تحریک جمہوریت کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوںنے کہاکہ گوجرانوالہ عوامی جلسہ مزدور، کسان سرکاری و نجی ملازمین پنشنرز، بے روزگار نوجوان،کی عوامی عدالت ثابت ہوا۔

انہوںن ے کہاکہ قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے اور بیرونی دولت کا احتساب کرانا اورمہا کرپشن کا حساب دینا ہوگا،18اکتوبر سندھ کراچی سے عوامی عدالت کاووٹ چور آٹا چینی چور ٹولہ کے خلاف فیصلہ آئیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں