بشریٰ انصاری

بشریٰ انصاری کی والدہ انتقال کر گئیں

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان بشریٰ انصاری کی والدہ محمودہ خانم انتقال کر گئیں۔بشریٰ انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ افسوسناک خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔اداکارہ بشریٰ انصاری اور اداکارہ اسماء عباس کی والدہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔

بشریٰ انصاری نے یہ افسوس ناک خبر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں کو بتایا کہ میری پیاری ماں محمودہ خانم ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہیں، اْن کا بستر پر ایک لمبا اور دکھی وقت گزرا، میری والدہ میری پیاری بہن سنبل سے ملیں گی، الوداع میری پیاری امّی جان۔

اپنا تبصرہ بھیجیں