برطا نوی حکومت

برطا نوی حکومت کا سرکاری ملازمین کو گھر بیٹھے تنخواہ دینے کا اعلان

لندن (عکس آن لائن)برطانوی حکومت نے سرکاری ملازمین کو گھر بیٹھے تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس جاب سکیم متعارف کرا دی جس کے تحت ٹیکس دینے والوں کو گھر بیٹھے تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا ،کورونا وائرس کے پھیلا ؤکے پیش نظر شروع کی گئی سکیم کم سے کم تین ماہ چلے گی اور حکومت تنخواہوں کا 80 فیصد ادا کرے گی۔

رہائشی کرایہ داروں کی مدد کے لئے ایک ارب پاؤنڈ کا اعلان بھی کیا گیا۔ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پریس کانفرنس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں