برطانیہ

برطانیہ میں 12 اپریل سے تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان

لندن (عکس آن لائن)برطانیہ کے وزیر اعظم نے 12 اپریل سے ملک کے تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے مطابق تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ ہوٹلز اور کاروباری مراکز کو بھی کھولا جا رہا ہے۔انہوں نے اس ضمن میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی عوام نے کورونا کا مشکل دور گزار لیا ہے۔بورس جانسن نے بتایاکہ اب تک ملک میں 31 ملین افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں