ترشادہ پھلوں

باغبا ن ترشادہ پھلوں کی کٹائی کے بعد پودوں کی مناسب کانٹ چھانٹ کا عمل شروع کردیں،ترجمان محکمہ زراعت قصور

قصور(عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت قصورنے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ترشادہ پھلوں کی کٹائی کے بعد پودوں کی مناسب کانٹ چھانٹ کا عمل شروع کردیں اور اس کانٹ چھانٹ کے دوران نہ صرف غیرضروری،بیمار،سوکھی ٹہنیاں کاٹ کر وہاں ٹیلے تھوتھے اور چونے کا محلول بناکر لگادیاجائے بلکہ محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب پھپھوندکش زہرکاسپرے کیاجائے۔

انہوں نےبتایا کہ گرے ہوئے تمام پھلوں کو اکٹھا کرکے ضائع کردینا چاہئیےباغبان روٹاویٹرچلا کر تمام سبزہ زمین میں ملادیں اور ماہرین زراعت کی سفارشات کیمطابق کھادوں کا استعمال بھی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں