والد اعظم صدیقی

بابر عام سے باپ کا عام بیٹا ہے، والد اعظم صدیقی کا مداح کو جواب

دبئی (عکس آن لائن)کپتان بابر اعظم سے ملاقات کے لیے مدد مانگنے والے مداح کے لیے ان کے والد نے پیغام دیا ہے کہ جب چاہو گھر آکر مل لو، بابر ایک عام سے باپ کا عام بیٹا ہے۔بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود کرکٹ کے ننھے مداحوں کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے خود ان بچوں سے درخواست کی کہ میرے ساتھ تصویر بنوائیں کیونکہ خدا شاہد ہے کہ ان تمام بچوں نے پورے میچ میں پاکستان زندہ باد کے نعرے ایک لمحہ کیلئے بھی کم نہیں ہونے دئیے۔اعظم صدیقی نے لکھا ہے کہ ان بچوں نے قومی نغمہ ‘دل دل پاکستان’ اتنی زور سے گایا کہ سب کے گلے بیٹھ گئے اور وطن سے تجدیدِ وفا کا موجب دل یہ دیکھ کر باغ باغ ہو گیا کہ ہمارے بچوں کا خون وطن کی محبت بن کر رگوں میں دوڑ رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سلام ان بچوں کو اور اْن کے والدین کو جنہوں نے ایسی تربیت کی ہے، یاد رہے کہ وطن سے محبت ایمان کا حصّہ ہے۔اعظم صدیقی کی اس پوسٹ پر ایک مداح نے کمنٹ کیا کہ انکل جی، میں بابر کا بہت بڑا فین ہوں، میری بائیک کی نمبر پلیٹ 56 ہے، یہاں تک کہ میری شرٹس پر بھی نمبر 56 پرنٹ ہے، بس ایک بار بابر سے ملنا چاہتا ہوں، براہِ کرم آپ کچھ مدد کر دیں۔بابر اعظم کے والد نے مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بابر اگر پاکستان میں ہو تو جب چاہو میرے گھر آ کر اس سے مل لو، بابر ایک عام سے باپ کا عام بیٹا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں