رمیز راجہ

بابر اعظم کو کہا تھا ورلڈکپ لے کر آنے کے علاوہ کوئی اور آپشن ہی نہیں، رمیز راجہ

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے اس امید کا اظہار نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈکپ جیتے گا، بابر اعظم کو جانے سے پہلے کہا تھا ورلڈکپ لے کر آنے کے علاوہ کوئی اور آپشن ہی نہیں، پاکستان کے پاس فتح کیلئے ٹیم ہے، پرفارمنسز اوپر نیچے ہوں گی، کسی دن دوسری ٹیم بھی اچھا کھیل سکتی ہے، یا بادلوں کا کردار ہوسکتا ہے۔ایک انٹرویومیں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ بیٹنگ کے لحاظ سے آسٹریلیا میں ہمارے لیے ایک مشکل امتحان ہوتا ہے، تکنیکی طور پر بیٹرز کو اپنے بیٹ کی اسپیڈ کو تیز کرنا ہوگا کیونکہ گیند پڑ کر تیز نکلتا ہے ،پاکستان میں شاٹس کھیلنے کا وقت مل جاتا ہے وہاں شاٹس کھیلنے کا وقت نہیں ملتا تاہم بولرز کو زیادہ تجربات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈکپ 1992 کی فاتح ٹیم کے رکن رمیز راجہ نے کہا کہ ورلڈکپ دماغ کا کھیل ہے، ہمت نہ ہارنے کا کام ہے اور یہ ایک خواب کی تکمیل ہے، خواب یہ ہونا چاہییکہ ورلڈ کپ جیت کر آنا ہے، بابر اعظم کو جانے سے پہلے یہی کہا تھا آپ نے جیتنے کا خواب دیکھنا ہے، ان سے کہا کہ ورلڈکپ لیکر آنے کے علاوہ کوئی اور آپشن ہی نہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کے پاس فتح کیلئے ٹیم ہے، پرفارمنسز اوپر نیچے ہوں گی، کسی دن دوسری ٹیم بھی اچھا کھیل سکتی ہے، یا بادلوں کا کردار ہوسکتا ہے تاہم فینز ٹیم کو سپورٹ کریں یہ ایک بہترین ٹیم میدان میں اتاری گئی ہے۔رمیز راجہ نے ٹیم کو پیغام دیا کہ حوصلے اور ہمت سے کھیلیں ، خود کو ورلڈ چمپئن سمجھ کر کھیلیں اور اپنا بہترین کھیل پیش کریں، مقابلہ کریں لڑ کر ہار جائیں کسی کو یہاں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، فینز کی ٹیم سے جذباتی وابستگی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم میں پوٹینشل ہے، بولنگ اٹیک شاندار ہے، شاہین آفریدی کے آنے سے بڑا فرق پڑتا ہے اور ڈریسنگ روم جاگ جاتا ہے، شاہین آفریدی کے آنے سے ٹیم تازہ دم ہو جاتی ہے، امید ہے ہم جیتیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں