بابر اعظم

بابر اعظم کا کامن ویلتھ میڈلسٹ لینے والوں کیلئے خوشی کا اظہار

اسلام آباد(عکس آن لائن)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کامن ویلتھ میڈلسٹ لینے والوں کیلئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔بابر اعظم نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا مجھیاپنے سپر اسٹارز پر بہت فخر ہے۔انہوں نے کہا ہمارے تمام ایتھلیٹس کو مناسب اسٹرکچرل سپورٹ اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں نوح بٹ نے ویٹ لفٹنگ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔اس سے قبل شاہ حسین شاہ نے جوڈو میں برانز میڈل جیتا جو انہوں نے جنوبی افریقی جوڈوکا کو ہراکر برانز میڈل جیتا۔ خیال رہے کہ پاکستان کے رواں کامن ویلتھ گیمز میں 2 میڈلز ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں