عبد اللہ شفیق

بابر اعظم ورلڈ کلاس بیٹر ہیں جن سے سیکھنے کا موقع ملا ، عبد اللہ شفیق

راولپنڈی (عکس آن لائن) پاکستانی ٹیسٹ بیٹر عبد اللہ شفیق نے کہا ہے کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس بیٹر ہیں جن سے سیکھنے کا موقع ملا ،پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دورہ سری لنکا کے حوالے سے کافی اچھی تیاری ہو رہی ہے،دورہ سری لنکا پر اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد اللہ شفیق نے کہاکہ بابر اعظم ایک ورلڈکلاس بیٹر ہیں جن سے سیکھنے کا موقع ملتاہے۔ انہوںنے کہاکہ بابر اعظم کا تمام ٹیم کے کھلاڑیوں پر اچھا اعتماد ہے،سری لنکا کی کنڈیشنز پاکستان کے ساتھ ملتی جلتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اچھا لگا جب بابر اعظم نے میری بیٹنگ کو راحول ڈریوڈ سے تشبیہ دی،میرے پسندیدہ کھلاڑی رکی پونٹنگ، محمد یوسف اور بابر اعظم ہیں۔ عبد اللہ شفیق ن کہاکہ بابواعظم کے ساتھ کھیل کر سیکھنے کا موقع ملتاہے۔ عبد اللہ شفیق نے کہاکہ دورہ سری لنکا پر اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ عبد اللہ نے کہاکہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دورہ سری لنکا کے حوالے سے کافی اچھی تیاری ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ راولپنڈی میں جس طرح کا موسم ہے تو یہ کنڈیشنز سریلنکا میں بہت مددگار ثابت ہوں گی۔

عبد اللہ شفیق نے کہاکہ سری لنکا کی کنڈیشنز کے حساب سے تیاری کر رہے ہیں،آسٹریلیا کے خلاف پچھلی سریز میں بھی ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔انہوںنے کہاکہ سری لنکا میں چیلنجز مختلف ہونگے، اس حساب سے تیاری کر رہے ہیں،کپتان بابر اعظم کو جو بہتر لگتا ہے پرفارمنس کے حساب سے اس کو موقع ملتا ہے۔ عبد اللہ شفیق نے کہاکہ ہم سب اپنی تیاری رکھتے ہیں تاکہ موقع ملنے پر اچھا پرفارم کر سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں