بابر اعظم

بابر اعظم نے ایک ہی باری میں کوہلی، بریڈمین، لارا، پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں سب سے بڑی باری کھیل کر ڈان بریڈمین، رکی پونٹنگ، ویرات کوہلی اور برائن لارا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں پاکستان ٹیم کو مشکلات سے نکالنے والے بابر اعظم نے 196 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی۔ اس اننگز کے ساتھ بابر اعظم نے ریکارڈ بک میں نام درج کرواتے ہوئے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں سب سے لمبی اننگز کھیلنے والے کپتان بن گئے۔

بابر سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن کے پاس تھا جنہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف 185 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈان بریڈمین (آسٹریلیا)، رکی پونٹنگ (آسٹریلیا)، ویرات کوہلی(بھارت)اور برائن لار(ویسٹ انڈیز)جیسے نامور بیٹرز کپتانوں کو پیچھے چھوڑا۔ ڈان بریڈمین نے چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ 173 ناقابلِ شکست رنز بنائے تھے، ویرات کا اسکور 156، برائن لارا کا 153 ناٹ آٹ جبکہ رکی پونٹنگ کا 141 رنز تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں