شاہد آفریدی

بابر اعظم میچ وننگ پرفارمنس کے ساتھ واپس آئیں گے،شاہد آفریدی حمایت میں بول پڑے

لاہور (عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں میدان میں آگئے۔شاہد آفریدی کی جانب سے بابر اعظم کی حمایت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔شاہد آفریدی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ دو سے تین برے میچز آپ کو برا کھلاڑی نہیں بنا دیتے، بابر اعظم ہمارا بہترین اور مسلسل بہتر کھیل پیش کرنے والا کھلاڑی ہے، بابر اعظم کو اپنی فارم میں واپس آنے کے لیے ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے، بابر جلد ہی ایک بڑی میچ وننگ اننگز کے ساتھ واپس لوٹیں گے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اس سے قبل ایک نجی ٹی وی شو میں بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم شروع سے ہی پاکستانی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم نے جتنی کرکٹ کھیلی ہمیں یقین ہوتا تھا کہ بابر اگر میدان میں اترا ہے تو ٹیم کے لیے اچھا اسکور بناکر ہی لوٹے گا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے حیرت ہے کہ جو کھلاڑی مستقل اچھی پرفارمنس دے اور وہ اگر ایک سیریز میں نہیں پرفارم کر پاتا تو اس پر اتنی تنقید کیوں کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں