بائیڈن

بائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم کارابطہ، پاسداران انقلاب کے معاملے پر گفتگو

واشنگٹن(عکس آن لائن ) وائٹ ہائوس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ساتھ خطے میں ایران اور اس کے پراکسیوں سے لاحق خطرے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ بائیڈن اور بینیٹ نے فون پر بات چیت کی۔ بینیٹ نے ایران کے پاسداران انقلاب کو امریکا کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کے مطالبے پر اپنے موقف کا اظہار کیاہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ صدر بائیڈن جنہیں ہم اسرائیل کا حقیقی دوست سمجھتے ہیں اور جو اسرائیل کی سلامتی کے خواہاں ہیں، ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔بیان میں یہ عندیہ دیا گیا کہ امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے آئندہ چند ماہ کے دوران اسرائیل کے دورے کی دعوت کو قبول کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں