کمیو نسٹ پا رٹی آ ف چا ئنا

ایک منقسم دنیا کسی کے مفاد میں نہیں ہے، چینی نا ئب وزیر خا رجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) کمیو نسٹ پا رٹی آ ف چا ئنا کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ برائے بین الاقوامی رابطہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر شین پھے لی اور نائب وزیر خارجہ ما ژاؤ شو نے سفارتکاری کے موضوع پر صحافیوں کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کیا ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ما ژاؤشو نے پر یس کا نفر نس میں بتایا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی جانب سے صدارتی سفارتکاری کے فروغ نے چینی خصوصیات کے حامل بڑے ملک کی سفارت کاری کا علم بلند کیا ہے اور افراتفری کی شکار دنیا کے لئے ترقی کی سمت کی نشاندہی کی ہے۔

بڑے ملک کے رہنما کے عالمی وژن اور مشن کے ساتھ، جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے انسانی ترقی کے دور میں اگلی صف میں کھڑے ہو کر، نئے تصورات، نئی تجاویز اور نئے اقدامات کا ایک سلسلہ پیش کیا ہے جو چینی خصوصیات سے مالا مال ہے، بین الاقوامی توقعات پر پورا اترتا ہے اور تاریخ کے عمومی رجحان کے مطابق ہے۔ یہ تصورات دوسرے ممالک کے ساتھ چین کی ترقیاتی شراکت داری کے لئے ایک عظیم بلیو پرنٹ پیش کرتے ہیں، اور چین کی سفارت کاری کی ترقی کے لئے اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کرتے ہیں.

“ایک منقسم دنیا کسی کے مفاد میں نہیں ہے، اور گروہی تصادم صرف دنیا کو بند گلی کی طرف لے جائے گا. بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر دنیا بھر کے لوگوں کا مستقبل ہے. کووڈ۱۹کی وبا اور یوکرین کے بحران نے بنی نوع انسان کے کے ہم نصیب معاشرےکی تعمیر کے تصور کی سچائی اور اہمیت کو مزید ظاہر کیا ہے۔ ہم تاریخ کی درست جانب اور انسانی تہذیب کی ترقی پر مضبوطی سے کھڑے ہوں گے، امن، ترقی، تعاون اور مفاد کے نتائج کے جھنڈے کو بلند رکھیں گے، اور اپنی ترقی کے ساتھ عالمی امن اور ترقی کی بہتر حفاظت کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں