ہانگ کانگ

“ایک ملک، دو نظام” پر کامیابی سے عمل درآمد کیے جانےکے باعث ہانگ کانگ کے مستقبل پر بھرپور اعتماد ہے، کیری لام

بیجنگ (عکس آن لائن) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹو کیری لام نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ 25 سالوں میں، ہانگ کانگ میں “ایک ملک، دو نظام” پر کامیابی سے عملدرآمد کیا گیا ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں، مرکزی حکومت، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت اور تمام شعبہِ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی مشترکہ کوششوں سے، ہانگ کانگ نے قومی سلامتی کے تحفظ، انتخابی نظام کو بہتر بنانے، ” ہانگ کانگ پر محب وطنوں کی حکمرانی ” کے نفاذ اور مجموعی قومی ترقی میں ضم ہونے کے سلسلے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہانگ کانگ کی ترقی کے مستقبل پر مکمل بھروسہ ہے ۔

کیری لام کی رائے میں “ایک ملک، دو نظام”پر عمل درآمد ایک بڑی کامیابی ہے،کیونکہ آج کا ہانگ کانگ اب بھی ایک مستحکم اور خوشحال ہانگ کانگ ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں، ہمیں کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم ان مسائل نے ہمیں “ایک ملک، دو نظام” کی روح کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دی ہے تاکہ ہانگ کانگ “ایک ملک، دو نظام” کی راہ پر واپس آ سکے۔

کیری لام نے ہانگ کانگ کی ترقی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور مرکزی حکومت کی مضبوط حمایت کے ساتھ ہانگ کانگ کی منفرد صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں