حماد اظہر

ایک سال میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر واضح بہتری دکھائی، حماد اظہر

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ایک سال میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر واضح بہتری دکھائی، پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہتے ہوئے اعتراف کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 1 سال میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر واضح بہتری دکھائی۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہتے ہوئے اعتراف کیا گیا، ہمیں بہتری کا یہ سلسلہ جاری رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ قانون سازی بہت اہم جزو ہے، امید ہے اپوزیشن قومی سلامتی کے معاملے کو مقدم رکھے گی۔خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا تھا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ایف اے ٹی ایف قوانین ضروری ہیں، ایف اے ٹی ایف سے متعلق قوانین قومی مفاد کے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ بل جمع ہو چکے ہیں، رابطے کر رہے ہیں انشااللہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق بل پاس ہوں گے۔ ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستان کو کچھ سیکٹرز میں کام کرنا تھا اور ایف اے ٹی ایف سے متعلق کچھ اصلاحات کی ہدایت کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں