کوہلی

ایک بار بغیرٹکٹ سفرپربس سے اتار دیا گیا تھا، ویرات کوہلی

ممبئی(عکس آن لائن)بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار انھیں ٹکٹ نہ ہونے کی وجہ سے لوکل بس سے اتار دیا گیا تھا۔ ایک انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ میں دہلی میں کرکٹ ٹریننگ کیلئے مقامی بس پر سفر کرتا تھا،

میرے پاس اکیڈمی کا پاس عام طور پر ہوتا تھا، کچھ لڑکے ٹکٹ کے پیسے بچانے کیلئے خود کو اسٹاف ممبر ظاہر کرتے، میں نے بھی ایک بار کوشش کی مگر کنڈیکٹر نے مجھ سے ایسے سوال پوچھے کہ میں نے بس سے اتر جانے میں ہی عافیت محسوس کی، خود کو اسٹاف ممبر کہنے والے لڑکوں میں الگ ہی درجے کا اعتماد ہوتا تھا مگر میرے تو منہ پر لکھا آجاتا تھا کہ جھوٹ بول رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں