وزیرداخلہ

ایم کیو ایم کے مقدمات ختم کرنے سے متعلق ابھی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ،وزیرداخلہ

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ(ایم کیو ایم) کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات ختم کرنے سے متعلق ابھی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اگر کوئی ہدایت دی ہے تو ضرور عمل کریں گے، پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے جلسے میں کوئی پکڑ دھکڑ نہیں ہوئی ہے۔

جب بھی اپوزیشن کا جلسہ ہوتا ہے تو اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔ جس نے جانا ہوگا تو کنٹینرز اسے نہیں روک سکتے۔ کنٹینرز صرف گاڑیاں روکنے کیلئے لگائے گئے ہیں، آدمی روکنے کیلئے نہیں۔ وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا دینے والوں سے بہت بار مذاکرات کر چکے ہیں۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کیس سروس ٹربیونل میں چل رہا ہے۔مظاہرین سے درخواست کی ہے کہ پارلیمنٹ ہاوس نہ آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں