ایف بی آر

ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی فہرست یکم مارچ کو جاری کرنے کا اعلان

لاہور( عکس آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان کی فہرست جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ایف بی آر کے مطابق ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ رواں سال یکم مارچ کوجاری کر دی جائے گی جس میں گزشتہ مالی سال انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والے فائلرز کا نام شامل ہوگا۔ایف بی آر ترجمان نے بتایا کہ ٹیکس دہندگان کی فہرست ہفتہ وار بنیاد پر یکم مارچ اتوار کی رات کو ٹھیک 12 بجے ایف بی آر کی ویب سائٹ اور ٹیکس آسان ایپ پر جاری کی جائے گی۔انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والے ٹیکس دہندگان کا آن لائن ریکارڈ موجود ہے، یکم مارچ کو جاری ہونے والی فہرست کی معیاد آئندہ مالی سال فروری 2022 تک ہوگی۔

ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل افراد بہت سے فواد حاصل کرسکتے ہیں، قانون کے مطابق انہیں بینک سے کیش نکلواتے وقت ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ ہوتی ہے۔ علازہ ازیں دیگر بینک ٹرانزیکشنز اور فیس کی ادائیگی پر بھی انہیں ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دی جاتی ہے۔ایف بی آر اعلامیے کے مطابق اے ٹی ایل میں ان لوگوں کے نام شامل ہیں جنہوں نے انکم ٹیکس گوشوارے مقررہ تاریخ تک جمع کرائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں